ETV Bharat / state

Tuberculosis Day 'تپ دق کو ختم کرنے کیلئے سب کا تعاون ضروری' - کرناٹک اردو نیوز

ضلع بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2025 تک بھارت کو تپ دق سے پاک بنانے کا ہدف رکھا ہے اور محکمہ صحت اس سلسلے میں اچھا کام کر رہا ہے اور بہتر نتیجے کے لیے مختلف تنظیموں اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 1:59 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر میں ضلع ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے دفتر ہال میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت بیدر، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے تپ دق مٹاؤ پروگرام کے زیر اہتمام عالمی یوم تپ دق پروگرام منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے مزید کہا کہ سال 2022 میں ضلع میں تپ دق کے 3050 کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 2818 کیسز کا خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے تمام اضلاع کے محکمہ صحت بھی خاطر خواہ خدمات فراہم کررہے ہیں اور کرناٹک کو قومی سطح پر تپ دق کے خاتمے میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ یہاں کے سماجی کارکنان تپ دق کے مریضوں کو گود لے کر اور ان کے میڈیکل اور نان میڈیکل الاؤنسز ادا کر کے تپ دق کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس طرح مزید تعاون کیا جائے تو ضلع میں تپ دق کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطیہ دہندگان کی جانب سے تپ دق کے مریضوں کے کھاتوں میں پہلے ہی 40 لاکھ روپے جمع کرائے جا چکے ہیں۔ ضلع صحت اور خاندانی بہبود افسر رتی کانت سوامی نے کہا کہ ضلع کی 14 گرام پنچایتوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کا مقصد انہیں تپ دق سے پاک پنچایتیں بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے والے ایوارڈز اعزاز ہمیں اپنی مزید ذمہ داری کا احساس لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Janata Dal Secular Leader Mirza Fahim : بیدر میں گندگی کے باعث لوگوں کا برا حال، مرزا فہیم

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سب کو مل کر تپ دق کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے انہوں نے اس مرض کے مریضوں سے کہا کہ مریض بیمار ہونے پر بلا خوف علاج کروائیں گروپدپا ناگاپرپلی فاؤنڈیشن کے صدر سوریہ کانت ناگاماراپلی نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ ہماری زندگی میں بھگوان کی طرح ہے، انہوں نے کووڈ کے موقع پر اپنی جانیں دے کر ہماری جان بچائیملک میں ہر ڈیڑھ منٹ میں تپ دق کا ایک مریض فوت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ہم بھی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تو اس مرض کو روکا جا سکتا ہے۔ برمس نوڈل آفیسر ڈاکٹر مہیش نے تپ دق پر لیکچر دیا۔ اس پروگرام میں ناگاپرپلی فاؤنڈیشن کے صدر سوریہ کانت ناگاماراپلی، گرام پنچایت ممبر دیویندر ، سماجی کارکن شیوا سوامی، اور محکمہ صحت کے عملے کو جنہوں نے تپ دق کے خاتمے کے پروگرام میں اچھی خدمات انجام دی انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آغاز سے قبل یہ جلوس محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے دفتر سے شروع ہو کر تپ دق کے خاتمے کے حوالے سے کئی نعروں کے ساتھ لوگوں میں بیداری پیدا کرتا ہوا دوبارہ محکمہ صحت کے دفتر پہنچا۔ اس موقع پر بیدر برمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیوکمار، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر مہیش، سرجن ڈاکٹر یوگیش ، ضلع تپ دق کے خاتمے کے افسر سوامی اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.