ETV Bharat / state

بنگلورو: مہنگائی کے خلاف ویلفیئر پارٹی کا احتجاج - پیٹرول ڈیزل اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں اضافہ

بنگلورو میں آج ویلفیئر پارٹی بنگلورو نے پیٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بنگلورو : مہنگائی  کے خلاف ویلفیئر پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:50 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آج ویلفیئر پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے آئے دن تیل کی قیمتوں میں کئے جارہے اضافے کے خلاف آواز اٹھائی۔

اس موقع پر ویلفیئر پارٹی بنگلورو نارتھ کے صدر آصف نے کہا کہ حکومت کا کام غریبوں کی فلاح و بہبودی کا ہے لیکن یہ حکومت اس کے برعکس کام کر رہی ہے۔ غربیوں کے ساتھ طرح طرح کا ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے لیکن حکومت لا پرواہ نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑے گا اور اس سے سب سے متاثر غریب عوام ہوگی لہذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ عوام کی تکلیف کو سمجھیں اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

بنگلورو : مہنگائی کے خلاف ویلفیئر پارٹی کا احتجاج

ویلفیئر پارٹی کے رکن فضل نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا یہی اچھے دن ہیں جہاں مہنگائی سے غریب و متوسط طبقے کے لوگ روز بروز پریشانیوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں؟ پارٹی نے پرزور مطالبہ کیا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔ گیس کی قیمت تقریبا 2 مہینے کے درمیان 150 روپئے بڑھا دی گئی ہے اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بھی متواتر طریقے سے اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ییٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں کو فوری طور کم کیا جائے۔

اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کے صدر سید سعید احمد نے کہا کہ سنہ 2014 اور سنہ 2019 میں اقتدار حاصل کرنے سے پہلے نریندرہ مودی نے عوام الناس سے وعدہ کیا تھا کہ اچھے دن آئیں گے اور بڑھتی مہنگائی سے عوام کو چھٹکارا ملے گا لیکن گزشتہ برسوں سے مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔آخر غریب عوام جائے بھی تو کہاں، اس حکومت نے چیزوں کی قمیت میں اضافہ تو کردیا لیکن ساتھ میں روزگار کے مواقع بھی فراہم نہیں کر رہی ہے۔اس لیے ہم ان سب چیزوں کے خلاف آواز اٹھا کر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی بہتری کے لیے جلد از جلد درست قدم اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.