ETV Bharat / state

ہم رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہیں: کرناٹک وزیراعلی - عام انتخابات 2024

Karnataka CM Siddaramaiah on Ram temple construction کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے اپنے کابینی وزیر کے رام مندر کے تعلق سے دیے گئے بیانات کی بھرپائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہے۔

Karnataka CM Siddaramaiah
Karnataka CM Siddaramaiah
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 1:23 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہے۔ وزیراعلی سدارامیا نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے لیے اپنی مکمل حمایت کرتے ہیں"۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں رام مندر کے افتتاح میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں موصول نہیں ہوا ہے "جب مجھے دعوت نامہ مل جائے گا تو میں تقریب میں شرکت پر غور کروں گا"۔

کانگریس کے رہنما و کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے منصوبہ بندی اور شماریات، ڈی سدھاکر نے کہا تھا کہ "گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے بی جے پی حکومت نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا سہارا لیا تھا اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے بھگوان رام کا سہارا لیا جا رہا ہے"۔ ڈی سدھاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "رام مندر کا افتتاح ایک سٹنٹ ہے۔ لوگ بے وقوف نہیں ہیں۔ ہمیں دو بار بے وقوف بنایا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم تیسری بار بیوقوف نہیں بنیں گے"۔

مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے ایک طرح کا گھوٹالہ تھا، سنجے راوت

انہوں نے کہا تھا کہ "رام مندر کا افتتاح لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہو رہا ہے۔ میں اور کانگریس کے رکن اسمبلی رگھو مورتی نے رام مندر کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہم نے اینٹیں بھی عطیہ کی ہیں۔ بھگوان رام سب کے لیے ہیں۔ مندر کا افتتاح آئندہ لوک سبھا انتخابات کے وقت ایک چال ہے''۔ ریاستی وزیر نے مزید کہا تھا کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال کر رہی ہے۔ کرناٹک کے ریاستی وزیر سوال کیا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں رام مندر کہاں تھا؟

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.