نارائن پور ڈیم میں اتوار کی نصف شب تک تقریبا ایک لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ دیکھاگیا جس کے بعد دریا کے کنارے کے مواضعات میں رہنے والوں کو چوکس کردیاگیا۔
عہدیداروں کے مطابق کرناٹک میں دریائے کرشنا کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش کے نتیجہ میں نارائن پور ڈیم میں بڑے پیمانہ پر پانی کا بہاؤ درج کیاگیا۔نارائن پور ڈیم کے 18دروازے کھولتے ہوئے ایک لاکھ 2ہزار 420کیوزک پانی کو جورالہ پروجیکٹ میں چھوڑا گیا۔
امید ہے کہ نارائن پور ڈیم سے پانی آج شام تک جورالہ پروجیکٹ میں آجائے گا۔ جورالہ پروجیکٹ توقع ہے کہ آئندہ دودنوں کے دوران لبریز ہوجائے گاکیونکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں دریائے کرشنا کے بالائی پروجیکٹس میں پانی کا بہاو امکان ہے کہ چھ عدد کے ہندسہ کو چھوجائے گا۔
آبگیر علاقوں میں شدید بارش اور ان پروجیکٹس کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ کے نتیجہ میں کرناٹک کے تقریبا تمام پروجیکٹس کے لبریز ہوگئے ہیں۔جورالہ پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ سے جورالہ کے خریف کے کسانوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے۔عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ میں شدید بارش ہوگی۔