یادگیر: شیخ ظہیر الدین سویرا نے یادگیر اسمبلی حلقہ سے کانگرس ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لےنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یادگیر ڈسٹرکٹ وقف بورڈ چیئرمین شیخ ظہیر الدین سویرا نے کے پی سی سی کی جانب سے ایم ایل اے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی درخواست پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کی اور ان کی رضامندی حاصل کی اور یادگیر اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے لئے درخواست دی۔ Waqf Chairman Sheikh Zaheeruddin Files Nomination for Congress ticket
یادگیر ضلع میں تقریباً 60،000 ووٹ مسلم کمیونٹی کے ہیں، شیخ ظہیر الدین سویرا یوتھ کانگریس میں کافی مقبول شخصیت ہیں، حال ہی میں انہیں یادگیر ضلع کا وقف بورڈ چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’موقع ملنے پر عوام کی خدمت کے لیے میں تیار ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ یادگیر ضلع میں چار اسمبلی حلقہ جات ہیں۔ جن میں سے شاہ پور (کانگریس ) گرمٹکل (جنتادل سیکولر) سرپور( بی جے پی) یادگیر (بی جے پی) نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔ جہاں تک یادگیر اسمبلی حلقے کی بات کی جائے اس بار کو چھوڑ کر گزشتہ پانچوں دفعہ کانگریس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کانگریس پارٹی نے ابھی تک کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دی ہے جبکہ یادگیر کے پڑوسی اضلاع رائچور، گلبرگہ اور بیدر میں کانگریس پارٹی نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دی ہے اور امیدوار کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار کانگریس یادگیر اسمبلی حلقہ سے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دے گی؟
مزید پڑھیں: Voters Verification Campaign مضبوط جمہوریت کی تعمیر کے لئے ووٹنگ ضروری