بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جہاں ایک طرف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زور شور جاری ہے، دوسری طرف ضلع انتظامیہ اور انتخابی کمشین نے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر بیدر گویند ریڈی نے کہا کہ ہر ایک کو 10 تاریخ کو لازمی طور پر ووٹ دینا چاہیے۔ بیداری مہم کا مقصد ہی لوگوں کو پولنگ بوتھوں تک لے جانا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ، ضلع ایس ڈبلیو ای ایف کمیٹی، محکمہ پری گریجویٹ ایجوکیشن اور اسکول ایجوکیشن بیدر کے ساتھ مل کر انسانی زنجیر کی شکل میں ایک ریلی جو ضلع نہرو اسٹیڈیم سے امبیڈکر سرکل تک نکالی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Election 2023 یادگیر انتظامیہ ووٹنگ فیصد میں اضافے کیلئے کوشاں
اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سوئف کمیٹی بیدر گذشتہ چند دنوں سے ووٹروں میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے بیداری پیدا کرنے کے لئے کئی پروگرام کر رہی ہے۔ بہت خوشی ہے کہ آج انسانی زنجیر کے ذریعہ ووٹنگ آگاہی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔امبیڈکر سرکل میں انسانی زنجیر بنانے کے بعد، ضلع SWEF نوڈل آفیسر اور ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شلپا ایم۔ انہوں نے ووٹنگ بیداری مہم سے متعلق باتیں کی۔ انہوں نے عوام سے پولنگ بوتھوں پر جا کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے اسمبلی انتخابات 2023 کو پر امن،صاف و شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کرانے کا عید کیا۔