اس موقع پر سلطانی جامع مسجد کے متوالی ایم سی بابو نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ 'شہید ٹیپو سلطان نے سری رنگا پٹن اور چتردرگہ شہر پر بھی حکومت کی ہیں'۔
شہید ٹیپو سلطان کے دور حکومت میں ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے افراد اعلی عہدوں پر سرفراز تھے، ٹیپو سلطان نے جہاں مسجد تعمیر کی وہیں انہوں نے مندریں بھی تعمیر کروائیں۔
انہوں نے اپنے دور میں کسانوں کو ندیوں سے پانی کا انتظام، پکی سڑکوں اور مسافروں کے لیے جگہ جگہ آرام گاہ کا اہتمام بھی کیا۔ ٹیپو سلطان ملک کے سب پہلے حکمران ہیں جنہوں نے شراب پر پابندی لگائی تھی۔
آج مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کو دائین بازو کی انتہا پسند تنظیمیں نشانہ بنا رہی ہیں، ٹیپو سلطان کے دور میں تعمیر کی گئی مسجد جیسی تھی ویسی آج بھی موجود جس کی خوبصورتی لازوال ہے، اور آج بھی ان مساجد میں پنچ گانہ نماز اداکی جاتی ہے۔