اس سال کورونا وائرس کی وجہ مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ، شرنا بشویشور مندر اور دیگر مقامات پر پہنچ کر غریبوں میں شال، فروٹ، اور ماسک تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر مجلس ٹیپو سلطان کے ایک رکن نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان نے انگریزی کی غلامی کے خلاف آواز اٹھانے والے پہلے مجاہد آزاد تھے۔ انھوں ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان مال کو قربان کیا۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا ۔ ان کے دورے حکومت میں پنڈت اور علماء بھی موجود تھے۔سلطان نے اپنے دور میں کئی مندر بھی تعمیر کیے ہیں۔ چند فرقہ پر ست تنظیمیں حضرت ٹیپو سلطان کو بدنام کر نے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹیپو سلطان کی خدمات کو سمجھنے کے لیے تاریخ کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔