ہرشا کے قتل کے بعد شیموگہ میں ہنگامہ ہوا تھا۔ ہرشا کی لاش کے جلوس کے دوران تشدد اور پتھراؤ کے واقعات ہوئے تھے۔ اس ہنگامے کے دوران ایک صحافی کو زدوکوب بھی کیا گیا۔ صحافی نے اس حوالے سے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے شکایت کے مطابق تحقیقات شروع کرنی شروع کی تو اس سازش کا انکشاف ہوا۔ Murder Plan Fails in Karnataka
![مسلم رہنما کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تیرہ افراد گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kn-smg-03-mudersketh-arrest-7204213_16042022153215_1604f_1650103335_215_1604newsroom_1650120085_962.jpg)
پولیس نے جب صحافی پر حملے کی تحقیقات شروع کیں تو سب سے پہلے وشواس عرف جیٹلی کو گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مسلم رہنما علاء الدین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پولیس نے بعد میں وشواس سمیت 12 مزید لوگوں کو گرفتار کیا اور ان سب نے اعتراف کیا کہ انہوں نے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ گرفتار کیے گئے لوگوں کی شناخت راکیش، وشواس عرف جیٹلی، نتن عرف وسانے، یشونت، کارتک عرف کٹے، آکاش عرف کٹے، پروین، سوہاس، سچن رائیکر، سنگیت عرف ڈتہ، راگھو عرف بوندا، منجو، وشال عرف کوٹا کی طور پر کی گئی۔
![مسلم رہنما کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تیرہ افراد گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kn-smg-03-mudersketh-arrest-7204213_16042022153215_1604f_1650103335_191_1604newsroom_1650120085_158.jpg)
یہ بھی پڑھیں: Pooch Police: پونچھ پولیس نے چوری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا