ETV Bharat / state

موسمی امراض کے تعلق سے سروے کیا جائے گا - بیدر ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست کرناٹک ضلع بیدر کے ڈپٹی کمشنر رام چندر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلع میں ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا جیسے امراض کے تعلق سے نہ صرف شہری سطح پر بلکہ دیہی علاقوں میں بھی بیداری مہم چلاتے ہوئے ان امراض سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کی جائے اورایک تفصیلی رپورٹ تیار کرکے بیدر ضلع انتظامیہ کو پیش کی جائے۔

رام چندر
رام چندر
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 12:05 PM IST

ڈپٹی کمشنر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ دیہی علاقوں میں سروے کے لیے آشا ورکرز سے تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آشا ورکرز دیہی علاقوں کے تمام گھروں پر جاکر اس بات کا پتہ چلائیں کہ کتنے لوگ ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا جیسے امراض سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت دیہات میں ان امراض کی کیا صورتحال ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کالجز کے طلباء کے لئے خصوصی طور پر ویکسین کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کالجز کے طلباء ویکسین ڈوز لینے کے بعد آن لائن کلاسیز شروع کرنے کی بات ریاستی وزیر تعلیم نارائن نے کہی ہے۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد: مانسون کی آمد، موسمی بیماریوں میں اضافہ

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منجیرا ندی کے آس پاس بسنے والے افراد کو ندی کے قریب جانے سے روکا جائے اور عہدیداران اس پر خصوصی نظر رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.