ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 500 ہوگئی ہے۔
ریاست کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جمعہ کی شام پانچ بجے سے ہفتے کی شام پانچ بجے تک یعنی 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 26 نئے کیسز آئے، اور کل متاثرین 500 ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا سے 18 کی موت اور 158 صحتیاب ہوچکے ہیں، باقی 324 کیسیز میں سے ایک حاملہ خاتون ہیں، جبکہ سات مریض آئی سی یو میں ہیں۔