ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر حاملہ خاتون کو زچگی کے لیے گاؤں کے ہی ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال نے جب ایک فارم کے لیے اس کے شوہر کی تفصیل اور دستخط مانگے تو اس نے غلط جانکاری دی۔ اس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس کا شوہر اور وہ خود کورونا سے متاثر ہیں۔
زچگی کے بعد ڈاکٹروں کو اگرچہ اس کے رویہ پر کچھ شبہ ہوا اور انہوں نے اس پر اپنے شوہر کے بارے میں پوری جانکاری دینے لیے دباؤ ڈالا۔ ساتھ ہی خاتون اور اس کے بچے کا کورونا ٹسٹ بھی کرایا گیا جس سے پتہ چلا کہ خاتون اور اس کا بچہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہے۔
ماں اور بچے کو فوراً وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد میں یہ پتہ چلا کہ خاتون کا شوہر بھی کورونا سے متاثر ہے اور اس کا بارنگ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
جس اسپتال میں خاتون کی زچگی ہوئی تھی، افسران نے اسے سیل کر دیا ہے اور پورے اسٹاف، ڈاکٹروں، نرسوں کو کوارنٹین کردیا گیا ہے۔