ETV Bharat / state

گلبرگہ : بارش سے خواجہ بندہ نواز کے سامنے کی 600 سال قدیم دیوار منہدم - خواجہ بندہ نواز کے سامنے کی 600 سال قدیم دیوار منہدم

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں شدید بارش کے سبب درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے قریب میں واقع تاریخی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

خواجہ بندہ نواز کے سامنے کی 600 سال قدیم دیوار منہدم

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:00 PM IST

گلبرگہ شہر میں موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ درج کیا ہے۔ تین دن پہلے ہوئے موسلا دھار بارش سے پورے گلبرگہ کی تلاب اور ندیوں میں پانی بھر چکا ہے، وہیں اس بارش کے سبب کئی عمارت بھی منہدم ہوچکے ہیں۔

گلبرگہ شہر حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے گیارہ سیڑھیوں کے سامنے واقع 600 سال قدیم تاریخی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

خواجہ بندہ نواز کے سامنے کی 600 سال قدیم دیوار منہدم

لوگوں نے بتایا کہ دیوار اتنی پرانی ہے کہ کبھی کبھی اس دیوار کا تھوڑا تھوڑا حصہ گرتا رہتا ہے لیکن یہ پہلی بار ہوا کہ دیوار کا ایک اتنا بڑا حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ 600 سال قبل بھمنی دور میں علاالدین بھمنی کی حکومت نے اس دیور کو تعمیر کیا تھا، لیکن موسلا دھار بارش کی وجہ یہ دیوار منہدم ہوچکی ہے۔ درگاہ کے گیارہ سیڑھیوں کے سامنے ہمیشہ زائرین کا ہجوم دیکھا جاتا ہے، لیکن اس حادثے کی وجہ سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.