ETV Bharat / state

Labor Day اسلام میں مزدوروں کی اہمیت - کرناٹک اردو نیوز

مذہب اسلام میں محنت و مزدوری کی عظمت سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مولانا ڈاکٹر شاہ ضیاء الاسلام سے خاص بات کی۔ جس میں انہوں نے مزدوری کے بارے میں اسلام کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 9:39 AM IST

Labor Day

بیدر : گزشتہ روز دنیا بھر میں یوم مزدور منایا گیا۔ وہیں بیدر شہر کے مولانا ڈاکٹر شاہ ضیا الاسلام نے یوم مزدور کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محنت ومزدوری کی عظمت کو اس حقیقت کی روشنی میں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ انبیاء کرام علیم السلام نے بھی محنت و مزدوری کی ہے اور مختلف پیشوں کو بھی اختیار کیا ہے۔ مذہب اسلام کی خوبیوں میں سے ایک اہم خوبی یہ ہے کہ اس نے جہاں عالم انسانیت کو اس کے خالق حقیقی سے متعارف کرایا، اور اس کے حقوق بتائے اور اس سے تعلق استوار رکھنے کے طریقے بتائے وہیں ایک صالح، پر امن اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے اسے آپس کے حقوق و فرائض کی بھی تعلیم دی۔ ان ہی حقوق، جنھیں حقوق العباد سے موسوم کیا جاتا ہے اس زمرے میں مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق بھی آتے ہیں۔ محنت و مزدوری کرنے کو سماج میں عموما کمتر تصور کیا جاتا ہے اور محنت کشوں کو عزت کا مقام نہیں دیا جاتا جو دینا چاہیے۔

اسلام کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ حلال روزی کمانے کو فرض قرار دیا بلکہ اپنے ہاتھ کے محنت کی روزی کو سب سے بہتر اور افضل قرار دے کر مزدوروں اور محنت کشوں کو عزت کا مقام عطا کیا۔ رسول کریم صلی اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا حلال روزی کمانا ایک فرض ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مزدور کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کا محنت آنا دینا چاہیے ۔ محنت و مزدوری کی فضیلت کو اس حقیقت کی روشنی میں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ انبیاء کرام علیم السلام نے بھی محنت و مزدوری کی ہے اور مختلف پیشوں کو اختیار کیا ہے۔ انبیاء کا مزدوری کرنا، صحیح روایات سے ثابت ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ محنت و مزدوری کرنا کوئی عار کی بات نہیں اور نہ ہی کوئی پیشہ حقیر ہے۔ جب اللہ کے ان برگزیدہ بندوں نے اپنے ہاتھوں سے محنت کر کے اپنی روزی حاصل کی ہے تو اور کسی کی کیا حقیقت ہے کہ مزدوری کرنے والوں کو حقیر سمجھے۔ اللہ تبارک و تعالی ہمیں اپنے ماتحت کام کرنے والوں پر رحم وہ شفقت کے ساتھ صلہ رحمی کا معاملہ فرمانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں : journalist Shiv Sharanpa Vali: کرناٹک کے سینئر صحافی شیوشرنپا والی سے خصوصی بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.