بیدر، کرناٹک: اساتذہ قابل احترام ہوتے ہیں۔ جو طلباء اپنے اساتذہ اور بڑوں کا اکرام و احترام کرتے ہیں وہ مستقبل میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ان کی عزت ہر سطح پر ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ریشما کور نائب صدر، گرو نانک پبلک اسکول بیدر نے کیا۔ وہ دسویں جماعت کے سی بی ایس ای امتحان میں ٹاپر آنے وا لے طلباء کو تہنیت پیش کرنے کے بعد خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شاندار کامیابی ان کی مسلسل محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی مؤثر تدریس اور انتظامی بورڈ کی منظم رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ Students Should Respect Teachers and Elders
یہ بھی پڑھیں:
- بیدر میں یوم اردو صحافت
- Exclusive With Dr Akhtar Siddiqui: 'مہذب سماج اور صالح معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہم'
اس موقع پر دوسرے اساتذہ نے خطاب میں کہا کہ اساتذہ سماج کو بہتر بناتے ہیں، ایسے طلباء اور بچوں کی تربیت کرتے ہیں جو آگے چل کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، اور ایک اچھے معاشرہ کی تخلیق کرتے ہیں۔ مہذب سماج اور صالح معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ٹاپر آنے وا لے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء اور ان کے والدین کو آگاہ کیا کہ ان کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے دن ابھی شروع ہوئے ہیں اور وہ صحیح سمت میں سوچیں اور مزید آگے بڑھیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عزیر، اسکول کے پرنسپل این راجو، ریکٹر مسز پونا پریا، ہیڈ ماسٹر مسز عارف ہادی، کوآرڈینیٹر ہنومان اور ہونہار بچوں کے والدین اور اساتذہ کی ایک ٹیم موجود تھی۔ این راجو پرنسپل گرو نانک پبلک اسکول، بیدر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔