ETV Bharat / state

ایک شاعر: کرناٹک کے معروف شاعر و ادیب مبین منور سے خاص بات چیت - کرناٹک اردو اکیڈمی

مبین منور صاحب Mubeen Munawar کا نام، جنوب ہند کے معروف شعراء و ادباء میں شمار ہوتا ہے۔ مبین منور شہر بنگلور کے قریب تپٹور نامی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، انکی متعدد تصنیفات ہیں جبکہ انہیں کئی ایوارڈس سے نوازا گیا ہے اور وہ کرناٹک اردو اکیڈمی Karnataka Urdu Academy کے چئیرمین بھی رہے چکے ہیں۔

کرناٹک کے معروف شاعر و ادیب مبین منور سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 9:03 AM IST

مبین منور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں شاعری کا شوق رہا جسے ان کی والدہ ماجدہ نے سیر کیا اور وہ بڑھتے بڑھتے ان کے کلام و اشعار میں وزن پیدا ہوتا گیا۔ مبین منور نے بتایا کہ حالات حاضرہ کے ضمن میں یہ ضروری ہے کہ قلمکار حضرات غیر سازگار حالات کی درستگی کے لیے نہ صرف اپنی آواز بلند کریں بلکہ نوجوانوں کو بھی دستوری اقدار کے تحفظ کے لیے جمہوری اعتبار سے جدوجہد کی طرف راغب کریں۔

ایک شاعر: کرناٹک کے معروف شاعر و ادیب مبین منور سے خاص بات چیت

انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں جہاں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، ہم قلمکاروں کا یہ فریضہ ہے کہ اپنے قلم کے ذریعے محبتیں بانٹیں اور انہوں نے نوجوانوں کو اپنے پیعام میں بھی یہی کہا کہ امن و بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ معاشرہ کا ماحول خوش گوار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Faiz Ahmad Faiz: فیض احمد فیض کی 37ویں برسی پر خراجِ عقیدت

واضح رہے کہ کرناٹک میں تقریباً دیڑھ سال تک چلی کانگریس اور جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت کے دوران مبین منور کرناٹک اردو اکیڈمی Karnataka Urdu Academy کے چیئرمین رہے اور ان کے اس دور میں اکیڈمی نہایت متحرک رہی، کئی پرگرامس و مشاعرے منعقد کئے گئے اور ادباء، شعراء و صحافیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.