ETV Bharat / state

’شیخ عبدالقادر جیلانیؒ صوفیوں کے سردار تھے‘

مولانا نظام الدین برکاتی امام و خطیب مسجد صدر دروازہ یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج 11 ربیع الثانی ہے جبکہ آج کے دن کو ہم گیارہویں شریف کے طور پر مناتے ہیں۔

Sheikh Abdul Qadir Jilani was the leader of the Sufis
’شیخ عبدالقادر جیلانیؒ صوفیوں کے سردار تھے‘
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 9:01 PM IST

مولانا نے کہا کہ غوث اعظم دستگیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ، اللہ کے ولی اور صوفیوں کے سردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنی پوری زندگی امن بھائی چارہ اور اتحاد کی تعلیم دی جس کے سبب ان اولیاء اللہ کے دور میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایمان سے سرفراز ہوئے۔ صوفیا کرام نے پوری دنیا کو یہ بتایا کہ وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے سچے پیروکار ہیں۔

’شیخ عبدالقادر جیلانیؒ صوفیوں کے سردار تھے‘

مولانا نظام الدین برکاتی نے مزید کہا کہ آج دنیا میں نفرت، فرقہ پرستی، حسد، جلن، ایک دوسرے سے عداوت کا بول بالا ہے جبکہ ایک دوسرے کے لیے پیار، محبت، خلوص، وفا، ایمانداری، سنجیدگی اور صبر جیسی چیزیں جو بہتر زندگی کے لیے نہایت ضروری ہے وہ لوگوں سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات خاص کر غوث اعظمؒ کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اکرام نے اپنے کردار اور عمل سے دین و اسلام کو پھیلایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.