بنگلورو: بابا صاحب امبیڈکر کی برسی کے موقع پر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کی قیادت کی جانب سے بلگاوی چلو جاتھا شروع کیا گیا جو کہ ریاستی اسمبلی کے روبرو سے نکل کر بلگام شہر کی طرف روانہ ہوا۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے صدر عبد المجید نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کو حکومت میں آئے ہوئے تقریباً 7 مہینے ہورہے ہیں لیکن مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات و کنڑیگاز سے کئے گئے وعدوں پر اب تک کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔
عبد المجید نے کہا کہ ان کی 3 اہم مطالبات ہیں جن کے ساتھ انہوں نے اس جاتھا کا اہتمام کیا ہے تاکہ وہ بلگام شہر، جہاں سورنہ سودھا میں اسمبلی سیشن منعقد کیا جاتا یے پہونچ کر اپنی مانگوں کو ان کے سامنے رکھیں گے۔
ایس ڈی پی آئی کے 3 اہم مانگیں یہ ہیں کہ 2 فیصد رزرویشن کو بحال کرکے اسے 8 فیصد بڑھایا جائے، سداشیو کنیشن کی ریپورٹ کے نفاذ کے لئے مرکزی حکومت کو سفارش کرے اور کیسٹ سیسز والی کانتراج کمیشن کی رپورٹ کو رلیز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلور کے عوام نے عالمی طاقتوں سے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا
عبد المجید نے بتایا کہ ان کا جاتھا بنگلور سے شروع پوکر 10 اضلاع سے گزرتے ہوئے بلگام شہر پہونچیگا اور بلگام کے سورنہ سودھا میں چل رہے اسمبلی سیشن میں شرکت کر رہے برسر اقتدار حکومت کو اپنا میمورینڈم پیش کریں گے۔