ETV Bharat / state

Muslim Organization in Hindu Temple: نفرت کا جواب مدد سے، مسلم تنظیم کی جانب سے مندر میں راشن تقسیم

بنگلور میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی ’ہو از حسین’ نامی تنظیم کی جانب سے بلا تفریق مذہب و ملت ضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کئے گئے، ایک مندر کے احاطہ میں مذکورہ تنظیم کی جانب سے 500 ضرورت مند ہندو خاندانوں کی امداد کی گئی۔ Muslim Organization Helps Needy Hindu Family

نفرت کا جواب مدد سے
نفرت کا جواب مدد سے
author img

By

Published : Apr 30, 2022, 7:49 AM IST

جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک گزشتہ چند ماہ سے نفرت اور تشدد کی آماجگاہ بن چکا ہے، گزرتے ایام کے ساتھ ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں، مذہب کی بنا تفریق پیدا کر کے کبھی حجاب، کبھی حلال اور جھٹکا گوشت کا تنازعہ، کبھی مسلم تاجروں کو مندر کے احاطہ میں کاروبار کر نے پر پابندی تو کبھی مذہبی تہوار کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقوں سے جلوس یا یاترا نکالنا اور متنازعہ نعرے بلند کرنا، ان تمام تر منفی سرگرمیوں اور مذہب کی بنیاد پر تفریق برتنے کے ماحول میں مثبت اور مذہب و ذات پات کے حدود سے بالا تر ہوکر صرف انسانیت کی بنیاد پر خدمات انجام دی جارہی ہیں، تاکہ غربت اور پریشان حال لوگوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے اور انسانیت پر ان کا اعتماد بحال رہے۔ Muslim Organization Helps Needy Hindu Family

نفرت کا جواب مدد سے

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں مذکورہ تنظیم کے کنوینر زکریہ عباس نے کہا کہ کچھ تنظیمیں انسانوں کے درمیان مذہب کی لکیریں کھینچ کر غیر انسانی رویہ اپناتی ہیں، تاہم ہماری تنظیم اس پُرآشوب ماحول میں انسانیت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ضرورتمندوں کی امداد کرنا اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.