ETV Bharat / state

رام کمار ناتھن گلبرگہ انٹرنیشنل اوپن ٹینس کا خطاب جیتا

گلبرگہ میں واقع چندر شیکھر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں ہندوستان کے کے رام کمارناتھن نے آسٹریلیائی کھلاڑی کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ Gulbarga Open Tennis Tournament

رام کمار ناتھن گلبرگہ انٹرنیشنل اوپن ٹینس کا خطاب جیتا
رام کمار ناتھن گلبرگہ انٹرنیشنل اوپن ٹینس کا خطاب جیتا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 11:52 AM IST

رام کمار ناتھن گلبرگہ انٹرنیشنل اوپن ٹینس کا خطاب جیتا

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع چندر شیکھر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں ہندوستان کے کے رام کمارناتھن نے آسٹریلیائی کھلاڑی کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔

اس ٹورنامنٹ میں کل9 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔اس بین الاقوامی اوپن ٹینس کھیل میں بھارت کے کھلاڑی رام کمارناتھن کا فائنل مقابلہ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیویڈپلچر سے ہوا ۔رام کمار ناتھن نے آسٹریلیائی کھلاڑی کو 6-1 6-2راست سٹس سے شکت دے کر کامیابی حاصل کی ۔

اس موقع پر گلبرگہ ضلع نگراں وزیر پرینک کھر گے نے کامیاب رام‌ کمار ناتھن اور رنراپ ڈیوڈ پچلر کو ایوارڈس تقسیم کئے۔انہوں نے کہاکہ گلبرگہ میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

گلبرگہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے والے رام کمار ناتھن نے کہاکہ ہوم گراونڈ میں زبردست حمایت ملی۔مقامی باشندوں کی حمایت کی بدولت ہی خطاب جیتنے میں مدد ملی۔انہوں نے مزید کہاکہ فائنل مقابلہ دلچسپ ہوا۔

دوسری طرف آسٹریلیائی کھلاڑی نے کہاکہ وہ اتنے اچھے ٹورنامنٹ کرانے کے لئے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کوشش اچھی کی مگر حریف کھلاڑی کی کارکردگی عمدہ رہی جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلور کے عوام نے عالمی طاقتوں سے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا

اس موقع پر گلبرگہ ضلع کمیشنر محترمہ فوزیہ ترنم ،گلبرگہ ایس پی اڈورسری نیواسلو،سٹی پولیس کمشنر چیتن آر،کرناٹک راجیہ ٹینس ایسوسیشن کے اعزازی جوئنٹ سکریٹری سنیل اور دیگر افراد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.