ریلی میں شریک ضلع کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔
اس موقع پر دلت تنظیم کے صدر ڈی کے مدنکر نے کہا کہ گلبرگہ میں دن بہ دن دلتوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی جوارگی کے دیہات میں دلت کی شادی کے بارات پر اعلیٰ ذات کے لوگوں نے حملہ کیا تھا جس سے کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے بھی لاپرواہی برتتے ہوئے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے خلاف ہم نے احتجاج کیا۔