بنگلورو: کرناٹک کے اپنے دورے کے دوسرے دن کانگریس رہنما راہل گاندھی پیر کو کسانوں اور نوجوانوں سے بات چیت کریں گے اور بعد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے سابق صدر دوپہر 2 بجے بیلگاوی ضلع کے رام درگ میں کسانوں سے بات کریں گے۔ بعد میں وہ گدگ میں یووا سمواد میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی شام کو ہاویری ضلع کے ہنگل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بتادیں کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی پڑوسی ضلع ہنگل کے شیگاؤں حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی اس کے بعد ہبلی جائیں گے، جہاں سے وہ دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہوں گے۔ راہل نے اپنے دو روزہ کرناٹک دورہ کا آغاز اتوار کی صبح کدل سنگم سے کیا، جہاں انہوں نے بسویشورا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بساویشور جسے بساونا بھی کہا جاتا ہے، وہ لنگایت فرقہ کے بانی تھے۔ اس وقت کدل سنگم لنگایت فرقے کا ایک اہم زیارت گاہ ہے، جو کرناٹک کی بااثر برادریوں میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Rahul Gandhi Visits Karnataka دوسروں سے سوال کرنا آسان خود سے سوال کرنا مشکل ہے: راہل گاندھی
راہل کے کرناٹک کے دورے کو ریاست میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل لنگایت برادری تک پہنچنے کی پارٹی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے بعد وہ وجئے پورہ گئے، جہاں انہوں نے روڈ شو کیا اور جلسہ عام سے خطاب کیا۔ معلومات کے مطابق کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں بھی مہم چلائیں گی۔ پرینکا 25 اور 26 اپریل کو انتخابی مہم چلائیں گی۔ آپ کو بتا دیں کہ ریاست میں 10 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی ہفتہ 13 تاریخ کو ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بار پھر ریاست کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لیے تمام تجربہ کار رہنما ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔