ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں بندگان خدا کی خدمت کرنے کے لیے مختلف تنظیمیں اور بہت سے افراد اپنی خدمات میں اضافہ کردیتے ہیں۔
ایسے میں موسم گرما میں پانی پلانے کی خدمات میں اضافہ ہوجاتا ہے اس موقع پر گلبرگہ میں مسیجگوری کے نوجوانوں کی جانب سے دھوپ اور گرمی میں بے حال ہونے والے اور پیاس کی شدت سے بے چین ہو جانے والے افراد کو پانی پلا کر راحت پہنچانے کے لیے راستوں میں عوام کو پانی پلالنے کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ نوجوان موسم گرما میں روزانہ راستوں میں پینے کے لیے پانی اہتمام کررہے ہیں۔
اس موقع پر ان نوجوانوں نے کہا پانی پلانا ثواب ہے اس اس مقصد سے یہ نوجوان پانی پلانے کی خدمت کو پچھلے دو سالوں سے انجام دے رہے ہیں۔