ETV Bharat / state

کرناٹک کے عالم دین کا بی جے پی رکن اسمبلی کو کرارا جواب - بی جے پی کے ایم ایل اے باسنا گوڑا پاٹل یتنال

کرناٹک کے معروف عالم دین و صوفی سید تنویر پیر نے بی جے پی لیڈر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو وہ ملک چھوڑ دیں گے، اگر الزامات ثابت نہیں ہوئے تو بی جے پی لیڈر کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے کر پاکستان چلے جانا چاہیے۔ Muslim Sufi preacher to Karnataka BJP MLA

Muslim Sufi preacher to Karnataka BJP MLA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:26 PM IST

وجئے پورہ(کرناٹک): ریاست کرناٹک کے مشہور ومعروف عالم دین اور صوفی سید تنویر ہاشمی عرف تنویر پیر نے جمعرات کو بی جے پی کے ایم ایل اے باسنا گوڑا پاٹل یتنال کو چیلنج کیا کہ اگر ان پر دہشت گردی سے تعلق کے الزامات ثابت ہو گئے تو وہ ملک چھوڑ دیں گے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو لیڈر کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے کر پاکستان چلے جانا چاہیے۔ تنویر پیر نے کہا کہ اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو ایم ایل اے یتنال اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر پاکستان چلے جائیں۔

بی جے پی لیڈر یتنال نے الزام لگایا تھا کہ تنویر پیرا کے آئی ایس دہشت گرد تنظیم سے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کے ساتھ 4 دسمبر کو ہبلی میں منعقدہ ایک مذہبی کنونشن میں ڈائس شیئر کرنے پر بھی سوال کیا تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط بھی بھیجا جس میں تنویر پیرا کے مشرق وسطیٰ کے ان کے مبینہ حالیہ دوروں اور دہشت گردی کے ہمدردوں اور بنیاد پرست اسلامی کارندوں سے ملنے کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

کرناٹک کے عالم دین تنویر پیرا نے کہا کہ ’’یتنال کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں نے 4 دسمبر کو ہبلی میں منعقدہ کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔ درگاہوں کے مختلف مبلغین، وزیراعلی سدارامیا، وزیر قانون ایچ کے۔ پاٹل، دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کسی کمیونٹی یا معاشرے تک محدود نہیں ہیں۔ تمام مذاہب اور ذاتوں کی خدمت کرنا وزیراعلیٰ کا فرض ہے”۔

تنویر پیرا نے کہا کہ ’’بی جے پی کے لیڈر وزیراعلی سدارامیا کے بڑھتے قد کو برداشت نہیں کر پا رہے، بی جے پی کے رکن اسبملی یتنال نے مجھ پر جو الزامات لگائے ہیں وہ صرف سیاسی فائدے کے لئے لگائے گئے ہیں، انہوں نے مسلم کمیونٹی کے خلاف بیانات دیے ہیں۔ یہ صرف سیاسی فائدے کے لیے کیا جاتا ہے‘‘۔

معروف عالم دین تنویر پیر نے کہا کہ "یتنال مرکزی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسیوں کو تمام دستاویزات فراہم کریں اور ایک ہفتے میں آئی ایس کا تعلق ثابت کریں، وہ ثبوت جاری کرے کہ میرے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں۔ بصورت دیگر وہ اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پاکستان چلے جائیں، اگر یہ ثابت ہو گیا کہ میرے دہشت گردانہ تعلقات ہیں تو میں اور میرے شاگرد ملک چھوڑ دیں گے”۔ تنویر پیرا نے اپنے سوشل میڈیا پر حب الوطنی کے گانے ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘‘ کی فوٹیج بھی شیئر کی۔

کانفرنس کے منتظم سید تاج الدین قادری نے کہا کہ تنویر پیر صرف ایک عالم دین ہی نہیں ہیں بلکہ وہ صوفی بھی ہے۔ سنہ 2016 میں سید تنویر پیر صوفی عالمی کانفرنس کے منتظمین میں سے ایک تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی تھی، تب یتنال خاموش کیوں تھے؟

مزید پڑھیں: اگر مسلمانوں نے ووٹ نہیں دیا تو ان کے لیے ترقیاتی کام نہیں کروں گا، بی جے پی ایم ایل اے

واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر یتنال نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک ایسے شخص کے ساتھ ڈائس شیئر کیا ہے جس کا آئی ایس دہشت گردوں سے تعلق ہے۔ بیلگاوی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی یتنال نے الزام لگایا تھا کہ آئی ایس کنکشن رکھنے والے شخص نے 4 دسمبر کو ہبلی شہر میں باشا پیر درگاہ کے قریب منعقدہ جنوبی ہند کے مسلم مذہبی رہنماؤں کے کنونشن میں حصہ لیا تھا۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.