ETV Bharat / state

Arshad Dakhni on Waqf Board in Yadgir: 'وقف املاک کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری' - وقف املاک کے تحفظ

ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے قومی صدر ارشد دکنی نے یادگیر ضلع کے نئے وقف آفیسر سید عامر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں وقف کے لیے رقم منظور ہوئی ہے ان اداروں کا دورہ کریں اور جائز و مستحق اداروں کو ہی گرانٹ منظور کریں۔

'وقف املاک کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے'

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 4:01 PM IST

یادگیر: ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے قومی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ وقت کی متعدد جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ ہے اور لوگوں نے ان جائیدادوں کو اپنے نام کرا لیا ہے۔ انہوں نے وقف املاک کو قبضے سے آزاد کرانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ یادگیر ضلع کے نئے وقف آفیسر سید عامر سے اپیل کی کہ جہاں جہاں وقف کے لیے رقم منظور ہوئی ہے ان اداروں کا دورہ کریں اور جائز اور مستحق اداروں کو ہی گرانٹ منظور کریں۔

'وقف املاک کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے'

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیسے لینے کی بات کر رہے ہیں، یہ سراسر جھوٹ ہے۔ میں یا پھر میری کمیٹی کا کوئی فرد وقف کے معاملات میں کسی سے ایک روپیہ تک نہیں لیا۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ وقف کی زمینوں کو جو لوگ فروخت کر رہے ہیں یا پھر اس پر دوسرے قابض ہیں۔ ان کے خلاف وقف بورڈ کارروائی کرے کیونکہ وقف املاک کسی کی ملکیت نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ وقف کی جائیدادوں کے لیے آواز اٹھانا صرف میرا یا میری کمیٹی کا ہی کام نہیں ہے۔ بلکہ دیگر تنظیموں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے پہل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Naat Competition in Yadgir: مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن میں نعتیہ مقابلہ

ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے قومی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے وقف املاک کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں اور وقف املاک کے تحفظ کے لئے آگے بھی کام کرتا رہوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.