ETV Bharat / state

Gulshan Children School Bidar گلشن اطفال اردو اسکول بیدر میں انعامات کی تقسیم - یاد رکھنے کے لیے رٹّا نہیں لگانا چاہیے

گلشن اطفال اردو ہائر پرائمری اسکول بیدر کے طلبہ وطالبات جنہوں نے مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا تھا اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

گلشن اطفال اردو اسکول بیدر میں انعامات کی تقسیم

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:48 PM IST

بیدر: اسکول میں جو بھی پڑھایا اور لکھایا جاتا ہے، اس کو طلبہ کو فوری طور پر سیکھ لینا چاہیے۔ کچھ نہ پڑھنے سے بہتر ہوتا ہے پڑھنا، اور یاد رکھنے کے لیے رٹّا نہیں لگانا چاہیے۔ سوچ سمجھ کر پڑھتے ہوئے سبق کو ازبر کرلیں، اس کو سمجھیں۔ صرف کتابیں کھول کر نہ بیٹھیں۔ جو کچھ استاد پڑھاتے ہیں ان تمام لفظوں اور جملوں کو سمجھنا اور یاد رکھنا بہت بڑا کام ہے۔ یہ سب محنت زندگی میں بے حد کام میں آتی ہے۔ یہ باتیں ماہر تعلیم اور سابق مدرس عبدالمقتدر تاج نے کہیں۔ وہ گلشن اطفال اردو ہائر پرائمری اسکول، موقوعہ ملتانی کالونی بیدر میں اسکول سطح پر پرتیبھا کارنجی میں اول آنے والے طلبہ کو انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے آگے کہا کہ استاد، والدین اور پڑوسیوں کی قدر کریں۔ جو بھی قدریں ہمارے پاس ہوں گی وہ آگے چل کر ہمارے ہی کام آئیں گی۔ عبدالمقتدر تاج نے اول تا دہم پڑھے گئے نصاب کو خود یاد رکھنے کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اول تا دہم یاد رہے گا۔ اس کو راہ عمل بنانا پڑتا ہے۔ اسی طریقے سے ہدایت کا راستہ کھلنا ممکن ہے۔ دعا ہے کہ سبھی طلبہ خوش وخرم رہیں۔ تقریب کے دوسرے مہمان اردو صحافی اور شاعر محمد یوسف رحیم بیدری نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر اساتذہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کے شادی بیاہ کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی گھر بنالیں۔ ایسی ہی کوشش جہاں ہم پڑھاتے ہیں اس اسکول کے لیے بھی ہونی چاہیے۔ اسکول کی اپنی شاندار عمارت ہوگی تو طلبہ وطالبات بھی اسکول سے گہرا تعلق رکھیں گے۔ اور ان کی تعداد میں بھی خود بخود اضافہ ہوگا۔

شاہ گنج کلسٹر کے سی آر پی محمد عبداللہ مدثر نے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کررہا ہوں کہ مختلف پروگرام میں مہمان مدعو کیے جائیں اور ان سے ان کے خیالات سن کر طلبہ استفادہ کریں۔ آج میرا مقصد پورا ہوا۔ آئندہ بھی دیگر مہمانوں کو لایا جائے گا۔ کوشش رہے گی کہ کلسٹر کے تمام اسکولوں تک پہنچا جائے۔ موصوف نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ اسکولی سطح پر پرتیبھا کارنجی کے مقابلے ختم ہوچکے ہیں۔ آئندہ کلسٹر سطح پر مقابلے ہوں گے اس کے لیے طلبہ خوب محنت کریں۔ اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ طلبہ کو تیار کرواکر اس مقابلے میں شریک کروائیں۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے کہا کہ اپنے خواب بڑے رکھیں اور ہمیشہ انعام والے راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔ اسکول سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلے میں جو طلبہ اول آئے ان میں مہمانوں کے ہاتھوں بیگ، ڈرائنگ بک اور کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ صدر معلمہ عشرت سلطانہ اور گلشن اطفال اسکول بیدر کی جانب سے تمام مہمانوں اور سی آر پی کی گلپوشی کی گئی۔ اور تحفہ میں تاج پیش کیا گیا۔ جس کو دعاؤں کے ساتھ دونوں مہمانوں اور سی آر پی نے قبول کیا۔ صدر معلمہ عشرت سلطانہ کے علاوہ دیگر اساتذہ میں محمد مجیب، حمید اللہ خان اور شاہین بیگم تقریب میں شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.