ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسینیشن مہم میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے بیدر کے ڈاکٹر محمد سہیل حسین کو خط لکھ کر ان کے کام کی ستائش کی۔ اس خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ سب کے تعاون سے بھارت میں کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت 200 کروڑ لوگوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔ مشکل حالات میں آپ سب نے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ میں آپ اور آپ کے خاندان کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ Prime Minister wrote a letter and praised Dr. Muhammad Sohail
ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ شروع میں ویکسین کو لے کر لوگوں میں پھیلی غلط فہمی کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن دھیرے دھیرے لوگوں کو اعتماد ہونے لگا اور ہم اپنا کام تیزی کے ساتھ کرتے ہوئے اپنے ہدف کو پار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بیدر ضلع کے سرکاری ہیلتھ سنٹرز میں ویکسینیشن کیا جارہا ہے۔