ETV Bharat / state

گلبرگہ: پی ایف آئی کا یوپی حکومت کے خلاف احتجاج - اب دلت اور خواتین بھی ریاست میں غیر محفوظ ہیں

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) تنظیم کی جانب سے یوپی حکومت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

popular front of india protests against up government in gulbarga karnataka
پی ایف آئی کا یوپی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:41 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کے جانب سے ضلع کمشنر آفس کے سامنے اترپردیش حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر پی ایف آئی کے ریاستی خزانچی شاہد نصیر نے کہا کہ ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو حل کرنے میں ناکام یوگی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے عوام کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ایف آئی کا یوپی حکومت کے خلاف احتجاج

اترپردیش میں لا اینڈ آرڈر پوری طرح سے ختم ہو چکا ہے۔ پہلے یوپی میں اقلیتی برادری کے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے۔ لیکن اب دلت اور خواتین بھی ریاست میں غیر محفوظ ہیں۔

کرناٹک: قانون ساز کونسل کے لیے نامزدگیاں داخل

popular front of india protests against up government in gulbarga karnataka
پی ایف آئی کا یوپی حکومت کے خلاف احتجاج

یوپی پولیس بھی ایک دلت لڑکی کے ساتھ ہوئے ظلم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دلت لڑکی کے اہل خانہ کو میڈیا تک کے لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ سچائی کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ذات پات کی بنیاد پر فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کی سازش کا الزام لگا کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو اس معاملے سے جوڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک بھر میں مضبوط ہو چکا ہے۔ ملک بھر میں مظلوموں کی حق کی آواز بلند کرتا آرہا ہے۔ مگر بی جے پی حکومت مظلومین کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک کے دستور ہند کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ ملک بھر میں اپنی ہی من مانی کر رہی ہے۔ کئی بار بی جے پی کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو بد نام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تمام الزامات محض اصل بات سے دھیان بھٹکانے والی ثابت ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز کو بلند کرتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.