بیدر: کرناٹک کے بیدر ضلع کے نیوٹاون تھانے کی پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر ہی زیورات کی چوری میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے مجموعی طور پر 76 گرام سونا چرایا تھا۔ سونے کے زیورات کی مجموعی قیمت 3,80,000/- بتائی گئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے نقد برآمد کیے گئے۔ Police Arrests Jewellery Thief Within 24 Hours With Help Of CCTV Footage In Bidar In Karnataka
یہ بھی پڑھیں:Rail Wheel Factory Officer Arrested بنگلور میں ریل وہیل فیکٹری کا افسر رشوت کے الزام میں گرفتار
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشوربابو (آئی پی ایس) نے کہا کہ چوری کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ نے اس معاملے کی جانچ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے قابل تعریف کارنامہ انجام دیتے ہوئے واردات رونما ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اس معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کے پاس سے نقد روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ٹیم میں شامل تمام پولیس اہلکار اس کامیابی کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ Police Arrest Jewellery Thief Within 24 Hours With Help Of CCTV Footage In Bidar In Karnataka