گلبرگہ:ریاست کرناٹک میں اس سال بارش کی کمی سے کئی اضلاع میں خشک سالی سے فصلوں کے نقصان ہونے کی اطلاع ہے ۔خاص کر گلبرگہ میں سب سے زیادہ تور کی فصلیں اگائی جاتی ہیں ۔ مگر اس سال بارش کی کمی سے تور کی فصل نقصان ہوئی ۔
اس لیکر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ گلبر کہ ضلع کے دورہ پر آئے سابق نائب وزیر اعلی آراشوک نے گلبرگہ تعلقہ کے سر نیواس سردگی موضع کے مضافات میں خشک سالی کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر موضع کے سریش راتھوڈ کی اراضی پر تور کی کاشت کا جائزہ لینے کے بعد عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر اشوک نے کہا کہ فصل تباہ ہوئی آپ کیا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر فصلوں کے نقصانات سے متعلق مزید کسانوں سے معلومات حاصل کیں اور اپوزیشن لیڈر نے بعد ازاں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی کے سبب تور کی فصل کو مکمل نقصان ہوا ہے۔
ضلع بھر میں 8.81 لاکھ ہیکٹر علاقوں پر تخم ریزی ہوئے 2.76 لاکھ ہیکٹر علاقہ پرتور کی کاشت کو نقصان ہوا اس پر برہمی ظاہر کی۔ صرف مرکز پر سوال اٹھانے سے کام نہیں چلے گا۔ تا حال مرکزی حکومت نے ریاست کو امداد جاری نہیں کی۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت کسانوں کو نظر انداز کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Pooja George Rally in Bidar کانگریس خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش میں مصروف،پوجا جارج
کسانوں کو وقت پر بجلی فراہم نہیں کر رہی ہے ۔اس لیے انھوں کسانوں کے حق میں اپنی آواز کو اسمبلی اٹھانے کی بات کر تے ہوئے کسان معاوضہ دینے اور کسانوں کے قرضے کو معاف کرنے کی مانگ کرنے بات بتائی ہے ۔