بیدر: کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع بیدر کے زیر اہتمام 'صحافیوں کے انتخاب کی سماجی ذمہ داری' کے موضوع پر پروگرام منعقد ہوا اس پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بیدر گوئندریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ماحول میں میڈیا اشتہارات لازمی ہے لیکن پرنٹنگ میڈیا کو اجازت نہیں۔ 48 گھنٹے الیکشن سے پہلے پرنٹ میڈیا کو بھی اشتہارات ڈالنے کے لیے ایم سی ایم سی کمیٹی کی اجازت لازمی ہے۔ الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پیڈ نیوز لگانا انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ضلع میں اب تک ایسی کسی بھی پیڈ نیوز کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایل ای ڈی اور آٹو کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کے لیے انتخابی حکام کی اجازت لازمی ہے، اخبارات میں کتابچے تقسیم کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر کوئی غلطی ہوئی تو متعلقہ امیدواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بطور صحافی معاشرے کے لیے رول ماڈل بننا چاہتے ہیں تو ہماری خبریں سچائی پر مبنی ہونی چاہیے۔ ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا نے کہا کہ ماضی میں ضلع میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم تھا، اس سال ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے لیے، ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لیے میرے قدم پولنگ بوتھ کی جانب علاوہ دیگر کئی پروگرامز کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ضلع انتظامیہ اور ضلع پنچایت ووٹروں کو راغب کرنے کا کام کر رہی ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائرکٹر نیوز اینڈ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ سریش نے کہا کہ سماجی تبدیلی میں صحافیوں کا رول اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے انقلابات صرف اخبارات میں شائع ہونے والے مضامین کی وجہ سے آئے ہیں، انتخابات کے دوران صحافیوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند اور بیدر ضلع یونٹ کے انچارج صدر ڈی کے گنپتی نے اس موقع پر خطاب کیا جب کہ کرناٹک ایسوسی ایشن آف ورکنگ جرنلسٹس کے ضلع جنرل سکریٹری شیوکمار سوامی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر سینئر صحافی شیوشرانپا والی، بابو والی، ملاپا ، عبدالعلی، عبدالقدیر، چندرکانت، اپا راؤ سعودی، ششی کانت، اومکارا، سنجو کمار، بسواراج کمار شیٹی، سری نواس، دیپک، رام، پرتھوی راج، چندرکانت پاٹل، سنتوش، ریونا سدایا سوامی اور کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران، ضلع ایگزیکٹیو ممبران اور تمام تعلقہ کے صدور کے بشمول جنرل سکریٹریز اور ضلع کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔