بنگلور: تمل ناڈو کے وانیمباڑی کے اسلامیہ کالج کے ذمہ داران پٹیل یوسف و عبد الروؤف نے بنگلور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کونسل فار پرموشن آف اردو لنگویج (NCPUL) کی جانب سے 25ویں سالانہ کتاب میلے کے لیے تمل ناڈو کے وانیمباڑی میں واقع اسلامیہ کالج کو منتخب کیا گیا ہے، یہ میلہ 3 جنوری تا 11 جنوری 2023 تک منعقد کیا جائے گا۔ Kitab Mela In Vaniyambadi
پٹیل یوسف نے کہا کہ این سی پی یو ایل کا یہ اقدام تمل ناڈو کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 دنوں پر مشتمل کتاب میلے میں اردو کے فروغ کے لیے متعدد اہم پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ تمل ناڈو کے چند اضلاع میں سے ایک وانیمباڑی بھی ہے، جہاں اردو زبان کی بہت قدر ہے، لہٰذا اردو ادب کے سلسلے میں بھی وانیمباڑی کافی سرگرم رہتا ہے۔ وانیمباڑی مسلم ایجوکیشن سوسائٹی ملت کا ایک قدیم ادارہ ہے جس نے علاقے کے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔ Kitab Mela In Vaniyambadi