ETV Bharat / state

قریشی برداری میں تعلیمی بیداری وقت کی اہم ضرورت - آل انڈیا جمعیت القریش

Nabi Qureshi on Education: آل انڈیا جمعیت القریش کے ریاستی صدر نبی قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر میں تقریبا 18 ہزار قریشی موجود ہیں۔ قریشی برادری میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے پورے ملک میں قریشی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قریشی برداری میں تعلیمی بیداری وقت کی اہم ضرورت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 2:41 PM IST

قریشی برداری میں تعلیمی بیداری وقت کی اہم ضرورت

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں آل انڈیا جمعیت القریش کے ریاستی صدر نبی قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر میں تقریبا 18 ہزار قریشی برادری موجود ہیں۔قریشی برادری میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے پورے ملک میں قریشی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آل انڈیا جمعیت القریش کے ریاستی صدر نبی قریشی نے کہاکہ حیدرآباد اور نئی دہلی میں قریشی کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ان کانفرنسوں میں کثیر تعداد میں قریشی برداری کے لوگوں نے شرکت کی۔ان کانفرنس میں قریشی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیمی بیداری پیدا کریں اور اپنے بچوں کو اعلی سے اعلی تعلیم دلوائیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے جدید تعلیم و تربیت پر توجہ دیں

نبی قریشی نے مزید بتایا کہ قریشی برادری میں اجتماعی شادیوں کے نظم کو قائم کرنے کے لیے پوری برادری سے اپیل کی گئی ہے کیونکہ لڑکیوں کی شادی ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے مہنگائی کے اس دور میں لڑکیوں کی شادیاں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ لڑکیوں کی شادیوں میں پیش آرہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے جمیعت القریش نے اجتماعی شادیاں کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام

انہوں نے کہا کہ قریشی برادری میں تعلیم کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے۔اس سے کئی پریشانیاں آرہی ہیں۔ اس لیے جمیعت قریش کی جانب سے زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں قریشی کانفرنس کے ذریعے تعلیمی بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.