ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین میں ترمیمات کیے گئے ہیں جبکہ اس کے خلاف گزشتہ تین مہینوں سے کسانوں کی تحریک چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں ملک بھر کے کسان ایک جگہ پر جمع ہیں اور احتجاج کے لیے ریاست کرناٹک میں بھی ایک بڑی تعداد میں کسان اس تحریک میں جڑے ہیں۔
دارالحکومت بنگلور میں پچھلےکئی دنوں سے کسانوں کی کئی تنظیمیں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ کسانوں کے احتجاج کو مسلم تنظیموں اور مسلم سماجی کارکنان بھی حمایت کر رہے ہیں۔
پچھلے مہینے کسانوں کی جانب سے کیے گئے کرناٹک میں اور گزشتہ کئی دنوں سے کسانوں کے احتجاجات میں اپنی شرکت کرکے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس سلسلے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی سیکرٹری محمد ثاقب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ کسانوں کی اس تحریک میں کندھے سے کندھا ملاکر ساتھ دینگے۔