بنگلور: مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن گزشتہ 18 برسوں سے مسلسل دو اہم ایجنڈوں پر خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ ایک یہ کہ ملت کے افراد میں آنٹرپرنیورشپ کو فروغ دے کر انہیں خود مختار بنانا اور غریب و مستحق بچوں کو عمدہ و اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنَا ہے۔ ادارہ ایم آئی اے ان خدمات کو زکوۃ کی رقم سے عملی جامعہ پہناتا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے زکوٰۃ کے بہتر مصرف کرتے ہوئے اس مرتبہ ادارے کی جانب سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ چھوٹے اور مالی طور پر کمزور کاروبار کرنے والے غریب مستحق تاجروں کی بڑے پیمانے پر امداد کی جارہی ہے۔ ان کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اور ملت کے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے کہ یہ زکوٰۃ کا بہترین مصرف ہوگا.
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Successful Women Biography کرناٹک کی 100 مسلم کامیاب خواتین کی سوانح حیات پر مشتمل مجموعہ کا اجراء
مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران عبد الرشید و ارشد عبد اللہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی زکوٰۃ کے بہتر مصرف کے لئے سرکاری اسکولوں کو اڈاپٹ کرکے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے و مستحقین میں رمضان کٹس تقسیم کرنے کے بھی خدمات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کی جانب سے غریب اور مستحق لوگوں کی ہر ممکن مدد کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں بھی بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔