ETV Bharat / state

Relief Package For Quake Affected Turkey And Syria ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ افراد کیلئے رقم جمع کی گئی - مجلس اتحاد المسلمین

بیدر ضلع میں واقع سماجی ادارہ مومنٹ آف جسٹس اور مجلس اتحاد المسلمین( بیدر) کی جانب سے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی رقم جمع کی گئی۔ ضلع سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے رقم اور اشیاء ضروریہ بھیجی جائیں گی۔ Relief Package For Quake Affected Turkey And Syria

زلزلہ متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی رقم

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 1:37 PM IST

زلزلہ متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی رقم

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع سماجی ادارہ مومنٹ آف جسٹس اور مجلس اتحاد المسلمین( بیدر) کی جانب سے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی رقم جمع کی گئی۔ضلع سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ سے متاثرین کے لئے راقم اور ضروریات کی اشیا بھیجی جائے گی۔ادارہ نے عام لوگوں سے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ مومنٹ آف جسٹس کے صدر ایڈوکیٹ سید سرفراز ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ مومنٹ آف جسٹس اور مجلس اتحادالمسلمین (شاخ بیدر) کی جانب سے ترکیہ اور شام کے شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے مقصد سے راقم اکھٹا کی گئی ہے۔ہمارا مقصد مالی طور پر مدد کرنا ہے ۔انہیں ضروریات کی اشیا فراہم کی جائے گی۔ سید سرفراز ہاشمی نے بتایا کہ 4،90،766 رقم جمع ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں واقع ترکیہ کونسلیٹ کر امیر علی خان (نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد) کی موجودگی میں یہ رقم بشکل ڈیمانڈ ڈرافٹ کے حوالے کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مزید کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرپرستی میں طلباء و طالبات کی جانب سے 72،126 اور کڈز پبلک اسکول کے طلبا و طالبات کی جانب سے 10،000 روپے کی رقم جمع کی گئی۔تمام مذاہب کے لوگوں اور سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں کے قائدین نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مرزا صفی اللہ بیگ، شیخ انصار جنہوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ ایڈوکٹ سید سرفراز ہاشمی کی قیادت میں ایک وفد جس میں محمد ساجد عرف سنجو لالا ، سید حزیف ، پرویز سلطان ،محمد لائق ،محمد شاہد رحمان عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ترکیہ کونسلیٹ حیدرآباد میں رقم جمع کرانے کے لئے پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.