بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع مدرسے میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیررحیم خان نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی والدین کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔بچوں کو اعلیٰ تربیت ملنے سے معاشرے میں نمایاں تبدیلی لانے کیں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔
ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور حج و رحیم خان نے مقامی دینی مدرسہ کے ایک جلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ والدین سرپرست اور ذمہ داران اپنے بچوں کو دنیاوی علم حاصل کرنے کے لیے رات دن ایک کرتے ہیں۔ اپنی بچوں کی تعلیم کے لیے ہر لمحہ فکر مند رہتے ہیں۔ لاکھوں روپے خرچ کرکے ان کی تعلیمی قابلیت صلاحیت کو پروان چڑھانے میں فکر مند رہتے ہیں لیکن بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو اپنے بچوں کی دنیا کے ساتھ ساتھ اخرت کی بھی فکر کرتے ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو نماز کی پابندی کے لیے کہتے ہوں گے۔ صبح نماز فجر کے لیے اٹھاتے ہوں گے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے لیے بھی تیار کرتے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ علم دین کا حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا یہ ہمارا ولین فریضہ ہے۔ ہم اپنے فریضے سے لاپرواہی اور کوتاہی نہیں برت سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:شریعت میں بغیر محرم کے سفر حج اور عمرہ کی اجازت نہیں: مفتی غلام یزدانی
اس لیے والدین سرپرست اور ذمہ داران کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دنیاوی علم کے ساتھ ساتھ دینی علوم اور نمازوں کی پابندی کے لیے بھی اگاہ کریں اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یقینا ہمارا بچہ دین اور دنیا دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کرے گا۔