ETV Bharat / state

International Islamic Unity Conference مولانا مقصود عمران رشادی نے ایران میں منعقد بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس 2023 میں شرکت کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 5:21 PM IST

جاریہ ماہ اکتوبر میں اسلامی مملکت ایران میں سہ روزہ عالمی اسلامی اتحاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت سے دو ممتاز علماء دین کو مدعو کیا گیا تھا. Maulana Maqsood Imran Rashadi participated in International Islamic Unity Conference 2023 held in Iran

Etv Bharat
Etv Bharat
مولانا مقصود عمران رشادی نے ایران میں منعقد بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس 2023 میں شرکت کی

بنگلور: جاریہ ماہ اکتوبر میں اسلامی مملکت ایران میں سہ روزہ عالمی اسلامی اتحاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت سے دو ممتاز علماء دین کو مدعو کیا گیا تھا. شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین ڈاکٹر مولانا مقصود عمران رشادی نے لبیک کہا اور حکومت ایران کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے مذکورہ کانفرنس میں شرکت کی. اس بین الاقوامی کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا مقصود عمران رشادی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڑر امام خمینی کے ہفتہ وحدت کے اعلان کے بعد بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے ہے۔

مولانا نے مذکورہ کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا، علماء اور سائنسدانوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہے تاکہ ان کے سائنسی اور ثقافتی نقطہ نظر کا اندازہ لگایا جا سکے۔ عالم اسلام میں اتحاد اور امت تک پہنچنے کے لیے عملی حل پیش کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے مسائل اور ان کا حل پیش کرنا. کانفرنس کے مہمانوں کا انتخاب اشرافیہ اور تعلیم یافتہ شخصیات، مسلم ممالک کے وزراء، علماء اور مفتیوں، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ملک کے اندر اور باہر دیگر علمی اور ثقافتی برادریوں میں سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے سینکڑوں مفکرین، علماء اور مصلحین اور ایران کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شیعہ اور سنی علماء نے شرکت کی اور اپنے لیکچر اور تبصرے پیش کئے۔ اس کے علاوہ فرانس، شام، لبنان، آسٹریلیا، مصر، ملائیشیا، سوڈان، پاکستان، ہندوستان، آذربائیجان، برطانیہ، اردن، عراق، انڈونیشیا، گیمبیا، فلسطین، افغانستان، سینیگال، لیبیا، بحرین جیسے مختلف ممالک کے اسلامی مفکرین. الجزائر، یمن، یونان، ترکی، یوگنڈا، کویت، قطر، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات وغیرہ نے بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنسوں میں شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں: Hijab Ban Row in Karnataka کرناٹک ریاستی سرکاری خدمات کے امتحان میں حجاب پر پابندی نہیں ہوگی: سودھاکر

اس موقع پر مولانا مقصود عمران رشادی نے فلسطین و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ 75 برسوں سے فلسطین میں فلسطینوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اسرائیل کی تازہ بربریت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں کی تعداد میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ مولانا مقصود عمران نے یو این و دیگر عالمی لیڑران سے اپیل کی کہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کی جائے اور فلسطین میں جاری اس نسل کشی کا سد باب کیا جائے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.