ETV Bharat / state

یادگیر میں پینے کے پانی کی قلت، مقامی باشندوں کا احتجاج

Protest Against Scarcity Of Drinking Water ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں یادگیرکے علاقے میں مقامی عوام کو پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یادگیر میں پینے کے پانی کی قلت،مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 1:53 PM IST

یادگیر میں پینے کے پانی کی قلت،مقامی باشندوں کا احتجاج

یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے وارڈ نمبر 20-21 میں انے والے دکان واڑی علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے پینے کے پانی کی قلت سے دوچار ہیں لیکن انتظامیہ نے کبھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کبھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

اس بلدی حلقے کے مکینوں نے خالی گھڑے اور جھاڑو لے کر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن و صدر کولی سماج یادگیر امیش نے دوکان واڑی میں احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے دوکان واڑی کے لوگوں کی پریشانی اس وقت دیکھی جب وہ ایک صبح چہل قدمی کے دوران عوام کی پریشانیوں کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا چکر لگایا۔

انہوں نے وارڈ کے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احتجاجی مظاہرہ کیا ضلع انتظامیہ کی عمارت سے ایک کلومیٹر دور اور سٹی مونسپل کے روبرو علاقہ دوکان واڈی میں پانی کا مسئلہ برسوں سے چل رہا ہے۔اس علاقے کے لوگ جن میں بیشتر افراد مزدور پیشہ ہیں وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد کام پر جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بے روزگاری بمقابلہ سیاسی جماعتوں کے حل اور طلبہ برادری کے مطالبات

یادگیر ضلع کمشنر کو چاہئے کہ وہ اس بارے میں میٹنگ کریں اور جگہ جگہ جاکر مسائل سنیں اور اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔یہ ایک شہری علاقہ ہے باوجود اس کے یہاں سے گرمٹکل تک 35 کلومیٹر کے فاصلے پر دور دراز سے پانی کی سپلائی باقاعدگی سے کی جارہی ہے لیکن مقامی بلدی وارڈ میں پانی صحیح طریقے سے نہیں آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.