بنگلورو: کرناٹک کے نگراں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بدھ کو کہا کہ لنگایت برادری دیکھ رہی ہے کانگریس پارٹی نئی ریاستی حکومت میں برادری کے لیڈروں کو کیا مناسب جگہ دیتی ہے۔ سابق وزیر اعلی بومئی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا "آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں، کانگریس لیڈروں نے لنگایت کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے۔ انہوں نے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ تو دیکھتے ہیں کہ وہ کون سا موزوں عہدہ دیتے ہیں - یا تو وہ چیف منسٹر یا ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دیتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں، دیکھیں، اور کمیونٹی بھی دیکھ رہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا جلد از جلد انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ سیاست سے زیادہ عوام کی امنگیں اہم ہیں۔ خیال ر ہے کہ کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے دو اہم دعویدار سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے آج دہلی میں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے الگ الگ ملاقات کی۔ پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کرناٹک کے نئے لیڈر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پچھلے تین دنوں سے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ وہیں رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے، تمام وعدوں کو پورا کرے گی اور ہمارا مقصد ریاست کے عوام کی مجموعی فلاح و بہبود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Karnataka New CM سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ہوں گے
یواین آئی