ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ہرے کیرور شہر میں آج معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری کا عرس شریف منایا گیا۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عرس میں شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ سلمان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا 'حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری کا عرس ہر سال رجب کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ عرس کی تقریبات اعلی پیمانے پر منعقد کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کا سنی اجتماع ہوتا ہے اور لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا 'جس جگہ پر اولیا کرام رہتے ہیں، وہاں پر ہمیشہ اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔ اولیا کرام ہمیشہ اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر تے ہیں۔ اولیا کرام نے ہمیشہ بھائی چارگی امن اور انسانیت کا پیغام دیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
امروہہ: حضرت شرف الدین شاہ ولایت کے سالانہ عرس کا آغاز
واضح رہے کہ اس بار عرس کے دوران لنگر عام اور علمائے کرام کے بیانات اور قوالی کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ اس دوران سینکٹروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔