ETV Bharat / state

کرناٹک: انسداد گئو کشی قانون کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 6:10 PM IST

ریاست کرناٹک میں انسداد گئوکشی قانون کے خلاف جمیعت قریش کی جانب سے ریاست گیر مہم چلائے جانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

انسداد گئو کشی قانون کے خلاف مہم
انسداد گئو کشی قانون کے خلاف مہم

کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کسانوں، جمعیت قریش اور سماجی کارکنان کے سخت احتجاج کے باوجود انسداد گئو کشی قانون کو پہلے آرڈیننس کے ذریعے لایا گیا اور بعد میں اسے اسمبلی و کونسل میں پاس کرکے قانون کی شکل دی گئی۔

جمیعت قریش کے رکن و پیٹیشنر شعیب الرحمن قریشی

مختلف طبقات کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے انسداد گئوکشی قانون کو لائے جانے کے سلسلے میں کہا گیا کہ بی جے پی کا یہ اقدام نہ صرف غیر آئینی و غیر دستوری ہے بلکہ عوام مخالف ہے۔

انسداد گئو کشی قانون کے خلاف مہم
انسداد گئو کشی قانون کے خلاف مہم

بی جے پی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گیے انسداد گئو کشی قانون 2020 کے خلاف جمیعت قریش و کسانوں کی جانب سے مختلف آئینی حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں پی آئی ایلز دائر کئے گئے ہیں۔

دستوری حقوق جیسے 'کھانے یا غذا کا حق، اس کاروبار سے منسلک لوگوں کا بڑے پیمانے پر بیروزگار ہونا، بیل یا سانڈ جو کسان پالتے ہیں ان کا بڑا نقصان ہونا وغیرہ، کو بنیاد بناکر یہ پی آئی ایلز درج کروائی گئی ہیں۔

حالانکہ ہائی کورٹ میں انسداد گئو کشی قانون 2020 پر سماعت جاری ہے اور پیٹیشنرز پُرامید بھی ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا تاہم جمیعت قریش کی جانب سے بی جے پی کے اس متنازعہ قانون کے خلاف ریاست گیر مہم چلانے کے ضمن میں تیاریاں شروع کی جارہی ہیں۔

اس بابت شعیب الرحمٰن قریشی نے بتایا کہ کرناٹک میں انسداد گئوکشی قانون بی جے پی کی دوہری پالیسی اور منافقت کو پیش کرتا ہے جب کہ آسام اور گوا میں گئوکشی پر کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ وہاں پر گئوکشی کو بی جے پی ہی بڑھاوا دیتی ہے۔

جمیعت قریش کے رکن و پیٹیشنر شعیب الرحمٰن قریشی نے بتایا کہ بہت جلد وہ کسانوں و دیگر ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر متحدہ طور پر بی جے پی کے بنائے گئے عوام مخالف انسداد گئوکشی قانون 2020 کے خلاف ریاست گیر مہم چلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.