ETV Bharat / state

کرناٹک: کورونا وائرس کے درمیان دسویں کے امتحانات - کرناٹک کی خبر

ریاست کرناٹک میں آج دسویں کے امتحانات جاری ہیں، جس میں ریاست بھر کے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ طلبأ و طالبات شرکت کررہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 12:50 PM IST

کرناٹک میں کورونا وائرس کے قہر کے دوران 25 جون سے دسویں کے امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہےجو چار جولائی تک جاری رہیں گے ۔ امتحانات میں ریاست بھر سے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ طلبأ و طالبات شرکت کررہے ہیں۔

ریاستی حکومت نے کورونا وبأ کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر و اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حالانکہ کرناٹک میں متعدد طلبأ و سرپرست تنظیموں کے علاوہ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی کورونا وبأ کے درمیان کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

کورونا وائرس وبأ کے درمیان دسویں کے امتحانات

لیکن پھر بھی ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ امتحانات منعتقد کرانے سے قبل کئی ماک ڈرلز اور معائنے کیے گئے ہیں جس میں اساتذہ، طلبأ اور اسٹاف کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں دسویں کے امتحانات 25 جون سے شروع ہوکر 4 جولائی تک جاری رہیں گے۔

امتحانی مراکز میں داخل ہونے سے قبل طلبأ کی پوری اسکریننگ کی جارہی ہے اور انھیں ماسک دیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی یہاں سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی پورا خیال رکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.