ETV Bharat / state

کرناٹک: بیرون ممالک پھنسے شہریوں کی واپسی کے انتظامات - بیرون ممالک پھنسے شہری

کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے ایک ماہ سے زائد عرصے سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے ایسے میں بیرون ممالک میں پھنسے شہریوں کو کرناٹک واپس لانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں ہے۔

Karnataka set to quarantine 10k international returnees
کرناٹک: بیرون ممالک پھنسے شہریوں کی واپسی کے انتظامات
author img

By

Published : May 6, 2020, 1:05 PM IST

کرناٹک حکومت کی جانب سے بیرون ممالک میں پھنسے تقریباً 10,823 شہریوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں اور ان کی واپسی کے بعد انہیں کورنٹائن کرنے سے متعلق اصول و ضوابط وضع کئے جارہے ہیں۔

ہیلتھ کمشنر پنکج کمار پانڈے نے بتایا کہ بیرون ممالک میں پھنسے شہریوں کی واپسی کے بعد انہیں کورنٹائن کیا جائے گا جس کےلیے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

بھارتی حکومت کے مطابق کرناٹک کے 10,823 شہری بیرون ممالک پھنسے ہوئے ہیں جن میں 4,408 سیاح، 3,074 طلبا، 2,784 مائیگرینٹ اور 557 جہاز عملہ شامل ہیں۔

بیرون ممالک سے آنے والے تمام افراد کی ایئرپورٹ پر لازمی طور پر اسکریننگ کی جائے گی۔

ایئرپور پر مسافرین کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ ان سے جانکاری حاصل کی جائے گی، ان کی اسٹامپنگ کی جائے گی، ان کے موبائل فونز پر آروگیہ سیتو ایپ کے علاوہ دیگر ایپز کوڈاون لوڈ کرایا جائے گا اور انہیں ضروری ہدایات دی جائے گی۔

مسافرین کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور گروپس کے لحاظ سے ان کے لیے قرنطینہ کا مقام اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.