بیدر: کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مضبوط امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لئے عوام میں مقبول سیاسی رہنماوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اسی درمیان کرناٹک پر دیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی لیڈر عبدالمنان سیٹھ نے پارٹی کے ریاستی اعلیٰ رہمناوں سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع گلبرگہ کی رکن اسمبلی کو کمزور قیادت قرار دیتے ہوئے آنے والے انتخابات میں نئے امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے رہنما عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ گلبرگہ سے رکن اسمبلی ایک خاتون ہیں۔ انہوں نے اپنے حقلے میں ترقیاتی کام بھی کیے ہیں لیکن ملت کے سلگتے ہوئے مسائل پر نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔ اگر بات بیدر کی کی جائے تو جن وجوہات کی بنا پر گلبرگہ ضلع کی قیادت کمزور قرار دیا گیا ہے ان میں ملی مسائل بھی شامل ہیں۔ بیدر کے عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Jamaat E Islami Karnataka حکومت یونیفارم سول کوڈ کی بات کرکے عوام کو منتشر نہ کرے
انہوں نے کہا کہ بیدر ایک پسماندہ ضلع ہے۔ بے روزگاری یہاں کا اہم مسئلہ رہا ہے۔ نوجوان روزگار کے لئے مختلف ریاستوں کی جانب رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ یہاں صنعتی اداروں کا فقدان ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ مقامی رکن اسمبلی کی روزگار کو لے کر غیر سنجیدگی ہے۔ کانگریس کے رہنما نے بیدر کارپوریشن کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عوام کو ترقیاتی کام چاہیے۔ اگر کوئی رہنما عوام کی امیدوں پر کھرے اترنے میں ناکام ہے تو ان کی جگہ کسی کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔