کابینی اجلاس میں 7 جون تک لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کو لازمی طور پر 4 مئی کو ختم ہونا تھا لیکن آج ہوئے کابینہ کے اجلاس کے بعد یدی یورپا نے لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے نافذ قواعد پر عمل کرنے کی عوام سے اپیل کی۔
کرناٹک میں لاک ڈاون کے دوران 6 بجے تا 10 بجے صبح تک ضروریات اشیا کی خریداری کےلیے چھوٹ دی جارہی ہے۔