ETV Bharat / state

Rabia Farooqui Invented a Machine سڑک حادثے سے بچنے کیلئے رابعہ فاروقی کی انوکھی ایجاد، نیند سے جگائے گی مشین

گاڑی چلاتے وقت نیند آنے پر حادثات سے بچنے کے لیے ہبلی کی ایک طالبہ نے ایک مشین کا ایجاد کیا ہے۔ اس مشین کو دہلی میں منعقدہ انسپائر ایوارڈ تقریب میں پیش کیا گیا۔ رابعہ کی ایجاد کردہ مشین کو قومی سطح پر بہترین ماڈل کے ایوارڈ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 12:47 PM IST

Updated : Oct 21, 2023, 1:42 PM IST

Rabia Farooqui Invented a Machine
گاڑی چلاتے وقت حادثات سے بچنے کے لیے رابعہ فاروقی نے مشین ایجاد کیا

ہبلی (کرناٹک): کیا آپ گاڑی چلاتے ہوئے سو جاتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اب فکر نہ کریں! یہ چشمے پہنیں اور محفوظ طریقے سے ڈرائیو کریں۔ کرناٹک کے ہبلی کی ایک لڑکی نے نیند کو روکنے والی ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے، جو پڑھائی کے دوران سونے والے طلبہ اور رات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ ساتھ گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کو بھی نیند سے جگاتی ہے۔

یہ جدید مشین کرناٹک کے ہبلی کی ایک طالبہ رابعہ فاروقی نے ایجاد کی ہے۔ شہر کے ایک کانونٹ اسکول کی طالبہ رابعہ فی الحال ودیا نکیتن کالج میں پی یو سی سال اول میں زیر تعلیم ہیں۔ گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے حادثات کا ہونا معمول کی بات ہے۔ اب طالبہ رابعہ فاروقی نے ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انوکھی مشین ایجاد کر لی ہے۔

'اینٹی سلیپ ڈروسینس پریونٹر مشین' والے شفاف چشمے ایک ریچارج ایبل بیٹری، ایس آئی بی بزر، اور آئی آر سینسر سے لیس ہیں۔ اگر آپ ڈرائیونگ کے دوران یہ چشمے پہنتے ہیں، تو آپ کی آنکھیں تھوڑی بند ہونے پر یہ ایک لمحے میں ایکٹو ہو جائیں گے۔ اس کے بعد چشمے سے جڑا نینو آرڈوینو بزر بج کر ڈرائیور کو الرٹ کرے گا۔

یہ چشمے صرف 400-450 روپے میں بنتے ہیں۔ اگر ایسے چشمے کا استعمال کیا جائے تو حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔ ان چشموں کو دہلی میں منعقدہ انسپائر ایوارڈ تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ رابعہ کے ایجاد کردہ چشمے کو قومی سطح پر بہترین ماڈل کے ایوارڈ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح کی سائنسی نمائش کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رابعہ سے بات کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ یہ خیال کیسے آیا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں اوٹی کے دورے پر گئی تھی، اس دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ حادثے میں ایک خاندان کے تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ اس وقت میں نے سوچا کہ ایسے حادثات سے کیسے بچا جائے۔ رابعہ نے مزید بتایا کہ آخر کار یہ مشین بن گئی ہے، اب اس کی مدد سے کچھ حد تک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ رابعہ فاروقی کے کام کو والدین اور اساتذہ نے خوب سراہا۔

Last Updated : Oct 21, 2023, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.