کرناٹک ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ کل یعنی جمعہ کے روز 11 فروری سے اسکولس اور کالجز دوبارہ کھولے جائیں۔ کورٹ نے یہ تجویز دی ہے کہ اگلے حکم تک مذہبی شناخت کا استعمال نہ کیا جائے۔
قبل ازیں کرناٹک ہائی کورٹ نے Karnataka HC کی سنگل جج کرشنا دکشت پر مشتمل ایک رکنی بنچ نے گزشتہ روز حجاب معاملے کی سماعت کی اور اسے سہ رکنی بنچ رجوع حوالے کر دیا تھا۔ اب اس معاملے پر دوبارہ سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔
جسٹس دکشت نے اس معاملہ میں عبوری راحت بھی دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا اس مسئلہ پر وسیع بنچ غور کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
Karnataka Hijab Issue: حجاب معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ کی بڑی بینچ کے سُپرد
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حجاب معاملہ کے پٹیشنر ایڈوکیٹ محمد طاہر نے کہا تھا کہ طلبا فرقہ پرست طاقتوں کی چال میں نہ آئیں۔ انہوں نے تمام طلبہ کو فرقہ پرست طاقتوں کے چنگل میں نہ پھنسنے کا مشورہ دیا۔