ETV Bharat / state

گلبرگہ میں ہفتہ واری لاک ڈاون پر مکمل عمل آوری

کرناٹک میں دوسرے اتوار کے موقع پر نافذ لاک ڈون پر سختی سے عمل آوری کی گئی اور لوگوں نے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 9:41 PM IST

Karnataka: Complete lockdown in Gulbarga as Covid-19 cases rise
گلبرگہ میں ہفتہ واری لاک ڈاون پر مکمل عمل آوری

ریاست میں کورونا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور روزآنہ اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر اتوار کو لاک ڈون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

کرناٹک میں آج دوسرے اتوار کے موقع پر مکمل لاک ڈاون نافذ رہا جبکہ ریاست کورونا کے کل متاثرین کی تعداد 36216 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 20883 مریض فی الوقت زیرعلاج ہیں اور اب تک اس وبا سے 613 اموات ہوئی ہیں۔

کرناٹک میں سب سے زیادہ بنگلور اربن میں 16862 کورونا کیس پائے گئے۔ دوسرے نمبر پر گلبرگہ ضلع ہے جہاں 2024 کورونا متاثرین ہیں جن میں 528 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور اس وبا سے 36 اموات ہوئی ہیں۔

گلبرگہ میں دوسرے اتوار کو لاک ڈاون پر مکمل طور پر عمل آوری کی گئی۔ یہاں تمام بس اسٹانڈ، ٹرانسپورٹ سرویس، مالس، دوکانیں بند رہیں۔ تما پوری سرکل، جگت سرکل، درگاہ روڈ، مسلم چوک، گنج سرکل پوری طرح سنسان رہے۔

لاک ڈاون کے دوران لوگ سڑکوں سے دور رہے اور گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ ضلع کے تمام راستوں پر پولیس اہلکار دکھائی دے رہے تھے جو غیرضروری سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف کاروائی میں مصروف تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.