ETV Bharat / state

NIA Seizes PFI Office این آئی اے نے کرناٹک میں پی ایف آئی کے دفترسیل کردیا - دکھن کنٹر کے سلیا قصبے

کرناٹک میں بی جے پی کے کارکن پروین کمار نیٹارو کے قتل معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے دکھن کنٹر کے سلیا قصبے میں واقع پاپلر فرنٹ آف انڈییا کے دفتر کو سیل کردیا۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ NIA Seizes PFI Office

این آئی اے نے پی ایف آئی کے دفترسیل کردیا

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 2:41 PM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دکھن کنٹر کے سلیا قصبے میں این آئی اے نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے ایک دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ سلیا میں پی ایف آئی دفتر کو مبینہ شدت پسندانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ دفتر گاندھی نگر کے الیٹی روڈ پر طاہرہ کمپلیکس کی پہلی منزل پر واقع تھا۔

ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد سے متعلق تمام دستایزات مکان مالک، ضلع کمشنر، جنوبی کنڑ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجے گئے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کو لیز یا کرائے پر نہیں دیا جانا چاہیے۔ کسی مکان اور کمرے کو دفتر سے منتقل کرنے یا تزئین و آرائش کا کام کرنے کے خلاف ہدایات دی گئی ہیں۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ پروین کمار نیتارو کے قتل کی سازش اسی دفتر میں ہی گئی تھی۔ حملہ آوروں نے پروین کو تیسری کوشش میں مار ڈالا تھا۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے بنگلورو کی خصوصی این آئی اے عدالت میں 20 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی تھی۔ چارج شیٹ میں 1,500 صفحات اور 240 گواہوں کے بیانات شامل ہیں۔

این آئی اے نے اس سے قبل فروری میں قتل کیس کے سلسلے میں بنٹوال قصبے کے نزدیک اڈوکی گاؤں میں متور فریڈم کمیونٹی ہال کو سیل کر دیا تھا۔ ریاست میں 26 جولائی 2022 کو جنوبی کنڑ ضلع کے سلیا کے قریب بیلارے میں نامعدلوم افراد نے بی جے پی کے کارکن کو قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mandya Murder Case منڈیا میں نامعلوم شخص کا بے دردی سے قتل، لاش کے کئی ٹکڑے برآمد

سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے نتارو قتل معاملے کے ملزم شفیع بیلارے کو آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دیئے جانے کے علاون کے بعد ریاست میں ایک بحث چھیڑ گئی ہے۔ شفیع بیلارے اس وقت قتل کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.